اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں. ہماری آبادی کا 65 فیصد حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر شعبے میں آنا ہوگا.نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، گزرے ہوئے کارتوس کی بات سننا چھوڑدیں۔ان کا کہنا تھا کہ بربادی کی بات کرتے ہیں تو کچھ آباد کا بھی گمان میں آتا ہوگا. یہ ہم پرانگلی اٹھاتے ہیں، خود فارم 45 اور 47 کو سپروائز کیوں نہیں کیا۔مصدق ملک نے مزید کہا کہ افسوس بعض عناصرجلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرتے ہیں. بھارت سے آپ کے رابطے ہیں، کیا ملک آباد کرنے کے لیے ہیں؟