برطانیہ: غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں لاہور سے نوجوان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈیفنس سے فرحان آصف کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم فرحان آصف کو مزید تفتیش کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کیلئے کام کرتا ہے۔ گرفتار ملزم پر برطانیہ میں 3 بچیوں کے قاتل کی شناخت کی جعلی خبر دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جعلی خبر کے باعث برطانیہ میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں پرتشدد احتجاج کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔اگست کے آغاز میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سنڈر لینڈ میں ایک مسجد کے قریب امیگریشن مخالف مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا. ایک گاڑی جلا دی اور پولیس کے دفتر کے قریب عمارت کو بھی نذرِ آتش کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن