سیکیورٹی اداروں کی قیام امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

Aug 20, 2024 | 18:29

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں کامیاب انٹیلجنس بیسڈ آپریشن پر اطمنان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر زاکر بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئی کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی. ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی قیام امن کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں. ہمارے سیکیورٹی جوان پاک سر زمین کے ایک ایک انچ کے تحفظ کے لئے مستعد ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں سمیت ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔

مزیدخبریں