پاکستان ریلوے کا 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور: ریلوے حکام نے ایک مرتبہ پھر مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 10ٹرینیں نجی شعبےکے تحت چلائی جائیں گی. جس کے لیے خواہشمند افراد 19 ستمبر تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔19ستمبر کو ٹیکنیکل بڈز کھولی جائے گئی. جس کے لیے سی ای او ریلوے نے ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے۔پرائیوٹ ہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس شامل ہیں۔ان کے علاوہ سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، راولپنڈی پسنجر کو بھی پرائیویٹ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن