سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 700 روپے بڑھ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2512 ڈالر فی اونس ہے

ای پیپر دی نیشن