پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

Aug 20, 2024 | 22:55

ویب ڈیسک

پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤنوزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا.اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مافیا سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 1500 سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے. ملزمان میں رضا، مدثر شاہ، ندیم شاہ، کبریا، حسنین شاہ شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ثمرعباس اور عمیر احمد نامی شخص بھی شامل ہیں. ملزمان سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ جعلی ایرانی اسٹیمپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سے جعلی عراقی ایمبیسی اسٹیمپ، دیگر ممالک کی جعلی اسٹیمپ کے علاوہ دستاوایزت برآمد ہوئیں۔ملزمان شہریوں کو زیارت ویزے پر ایران،عراق بھجواتے تھے. مذکورہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ اور فورس لیبرمیں ملوث ہیں۔وفاقی تٓحقیقاتی ادارے کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاسپوٹ مافیا کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں