پورے پاکستان میں شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے: مریم نواز

Aug 20, 2024 | 23:24

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر ریلیف شارٹ ٹرم نہیں بلکہ 2 ماہ کا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں 45 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت سن رہی ہیں کہ یہ شارٹ ٹرم ریلیف ہے، یہ شارٹ ٹرم نہیں. اس کے بعد بہت بڑا سولر کا پروگرام لا رہے ہیں، جو ہمیشہ کےلیے عوام کو زیادہ بلوں سے نجات دلائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کا نام لیے بغیر مریم نواز نے کہا کہ کسی نے یہ لفظ استعمال کیا کہ یہ بے وقوفی ہے، تو اس پر ہنسی آگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول پر پیسے خرچ کرنا، ہیلی کاپٹرز، جہازوں، گاڑیوں کے قافلوں اور گھروں پر پیسے خرچ کرنا کیا بےوقوفی نہیں؟ عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ چاہتی ہیں کہ پورے پاکستان میں شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے، ہم پہلے پاکستانی اور پھر پنجابی ہیں۔

مزیدخبریں