آئی ٹی کی معروف عالمی کمپنی میٹا کے پانچ رکنی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔میٹا کے وفد کی قیاد نائب صدر برائے ایشیا پیسیفک سائمن ملنر نے کی. ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے. انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔میٹا کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیاء پیسیفک میں اپنی سروسز کے بارے آگاہ کیا اور کہا کہ میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا۔ ملاقات میں دونوں اطراف کا پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مل کے کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔