مکرمی! وزیر اعظم پاکستان نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ کچھ رہوں یا نہ رہوں۔ عبدالقادر جیلانیؒ کی اولاد تو ہوں۔ تو ذرا سوچنے کا مقام ہے کہ 8دسمبر2010ء کے نوائے وقت میں فوزیہ بھابھی جو ترک صدر عبداللہ گل کے اہلیہ خیر النساء گل کے ساتھ ملاقات کر رہی ہے تو ترک صدر کی اہلیہ مکمل اسکارف پہنے ہوئی نظر آ رہی ہے اور فوزیہ بھابھی بالکل ننگے سر بیٹھی ہوئی ہے۔ ذرا سوچئے کہ کیا یہ حضرت عبدالقادر گیلانی ؒکے اولاد کا شیوہ ہے یا نئے انداز مسلمانی کا نمونہ ہے۔ (سید ابوبکرعلی شاہ، نظربانڈہ اسماعیلہ، صوابی)