جنوبی کوریا نےشمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود منتازعہ جزیرے میں پانچ روزہ جنگی مشقوں کا آغازکردیا۔

Dec 20, 2010 | 13:29

سفیر یاؤ جنگ
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ جزیرہ ییوں پیونگ میں شروع ہونے والی یہ پانچ روزہ جنگی مشقیں طے شدہ معمول کی عسکری کارروائی ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد جارحانہ نہیں اورنہ ہی کسی دوسرے ملک کو مرعوب کرنا ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا نے جزیرے ییون پیونگ میں دھند کے باعث جنگی مشقوں کو چند گھنٹوں کےلیے موخرکردیا تھا۔جزیرہ ییون پیونگ دونوں کوریاؤں کے درمیان متنازعہ حیثیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کا دعویٰ ہےکہ یہ جزیرہ اس کی ملکیت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس روس کی درخواست پربلایا گیا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا نے متنازعہ جزیرے میں جنگی مشقیں شروع کیں تواس کا جواب ایک اوربڑے حملے کی صورت میں دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ اسی جزیرے میں جنوبی کوریا کی طرف سے جنگی مشقیں کرنے پرگولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں