آسٹریلیا کے مغربی حصے میں واقع دیہی علاقوں میں شدید سیلاب کے بعد امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ طوفان میں گھرے دیہاتیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا۔ جب کہ متعدد افراد نے گھروں کی چھتوں پررات گزاری۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ پچاس سال کے دوران آسٹریلیا میں آنے والا یہ سب سے بڑا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات نےمزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔تاہم تودے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔