قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے درخواستیں تیارکرلی ہیں، حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

Dec 20, 2010 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کی طرف سے مولانا غفور حیدری قومی اسمبلی کی سپیکرکو جبکہ مولانا گل نصیب چیئرمین سینٹ کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی درخواستں پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری مفتی اجمل خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےمتعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں اپنی جماعت کی نمائندگی کےمطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔
مزیدخبریں