متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن اورمسلم لیگ قاف کے رہنماء وسیم سجاد سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے ان سے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے

Dec 20, 2010 | 23:33

سفیر یاؤ جنگ
ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پرمکمل اتفاق کیا گیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہا ہے اورکرپشن ہرشعبے میں ایک ناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں محب وطن سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کرفیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ کوئی بھی جماعت پاکستان کی سلامتی اورخودمختاری کیلئے تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آرجی ایس ٹی پر ایم کیوایم نے اصولی موقف اختیارکیا ہے، ہم کسی صورت بھی اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔ وسیم سجاد نے الطاف حسین کے خیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویزدی۔ جبکہ الطاف حسین اورجماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے باہمی مشاورت ، رابطوں اور تعاون پراتفاق کیا
مزیدخبریں