لاہورمیں اپنے چچا میاں معراج کے چہلم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کے پاس مل کر عوامی مسائل حل کرنے کا پورا موقع تھا، ہم نے پاکستان کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے مکمل تعاون کیا لیکن غلط فیصلوں سے سب کچھ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ حکومت محکموں میں موجود کرپشن کو ختم کرے اورنااہل لوگوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی طرف سے بجھوایا گیا خط کا جواب موصول ہوچکا ہے۔ اس میں بہت سے باتیں ہیں۔ اس لئے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنے موقف کا اظہار کروں گا۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے، اسے کسی کے حوالے نہیں کرسکتے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مل کرفیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتازبھٹو کی جانب سے میثاق جمہوریت پربات کرنے پرخوشی کا اظہارکیا۔