محکمہ خوراک سندھ اورانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کےدرمیان اناج ذخیرہ کرنے کے لئے جدید گودام کی تعمیرکا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

سندھ میں زرعی اجناس بالخصوص گندم اور چاول ذخیرہ کرنے کیلئے جدید گودام کی تعمیرکے معاہدے پردستخط کی تقریب وزیراعلی ہاؤس میں ہوئی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، چیف سیکرٹری غلام علی پاشا، صوبائی وزیرخوراک نادرعلی مگسی، شرمیلا فاروقی، ممتازعلی شاہ اوراعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جدید گودام کی تعمیر کے باعث غذائی بحرانوں سے نمٹنے کے علاوہ اناج کو قدرتی آفات اورموسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھا جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن