مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پرنیٹو حملہ علاقائی سالمیت اوراقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل ڈپٹی مندوب رضا بشیر تارڑ نے اقوام متحدہ کی افغانستان میں اسسٹنٹ مشن کی رپورٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی دو سرحدی چوکیوں پر حملہ سنگین واقعہ تھا جس میں پاکستان کے چوبیس فوجی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے پاکستان کی علاقائی سالمیت کیخلاف جرم اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ رضا بشیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن، مصالحت، اور استحکام کے لئے پرعزم ہے، اسے افغانستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ رضا بشیر نے امید ظاہر کہ اسسٹنٹ مشن کی رپورٹ کے جائزہ کے بعد عالمی ادارہ افغانستان میں امن اور ترقی کے لئے مزید اقدامات کرسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن