ہالی ووڈ کی نئی فکشن مووی راتھ آف دی ٹائٹنز کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم آئندہ برس مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دوہزار دس میں باکس آفس پر چھاجانے والی فکشن فلم کلیش آف دی ٹائیٹنز کے سیکوئل کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ راتھ آف دی ٹائٹنز نامی اس سیکوئل کے سنسنی خیز ٹریلر نے مداحوں کی بے چینی میں اضافہ کردیا ہے۔دیومالائی کرداروں پر بننے والی یہ فلم آئندہ برس مارچ میں ٹوڈی اور تھری ڈی ورژن میں دستیاب ہوگی۔ کلیش آف دی ٹائٹنز کی مقبولیت کے پیش نظر وارنر برادرز نے سیکوئل کی ریلیز سے پہلے ہی تیسرے حصے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن