مسلم لیگ ن نےحکومت سےملک میں عام انتخابات کرانیکا مطالبہ کردیا.نواز شریف کہتےہیں کچھ بھی ہو،حکومت رہے یا جائے فوج کا کردار قبول نہیں

Dec 20, 2011 | 17:52

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ حکومت کواگراپنی ساکھ بچانی ہے توملک میں فوری طورپرعام انتخابات کرائے جائیں،انہوں نے کہا کہ دل سے دعا ہے کہ اللہ صدرزرداری کوصحت دے،نوازشریف نے کہا کہ فوج کابجٹ پارلیمنٹ میں آڈٹ کیلئے پیش کیا جانا چاہیے نوازشریف نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کاکام نہیں کہ سیاسی جماعتوں کے بندوں کوادھرسے ادھرتوڑے اس سے پہلے اپٹما کے وفد سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےنوازشریف نےکہا کہ دوہزارآٹھ میں صدرآصف علی زرداری کےمجبور کرنے پر بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر وزارتوں کاحلف اٹھایا تاہم ان کے اقدامات سے مایوسی ہوئی۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام کو آج کھانے کو روٹی اور پینے کو پانی میسر نہیں، خدا نہ کرے کہ ایسی گھڑی آئے کہ ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پرقابو پانے کے لیے بیس سے پچیس سالہ ایجنڈہ بنانا ہوگا، جو بھی برسر اقتدار آئے وہ ایجنڈے پر عمل کرے۔ نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسائل کے حل کے لیے متحد ہونے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد ملکی خودمختاری کا سودا کیا گیا جو ابھی تک جاری ہے اور آج بلوچستان میں بھی وہی کھیل کھیلاجارہا ہے جو مشرقی پاکستان میں کھیلا گیا تھا۔ آمریت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہےاور پاکستان دنیا میں تنہاہو کررہ گیا ہے جبکہ اس کی کہیں بھی کوئی عزت نہیں
مزیدخبریں