میرپور ٹیسٹ دلچسپ صورتحال میں داخل ہوگیا،بنگلہ دیش کوپاکستان کیخلاف اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے اٹھارہ رنزدرکارہیں

چوتھے دن کھیل کے آغاز پر پاکستان نے دو سو بانوے رنزتین کھلاڑی آؤٹ پراپنی پہلی اننگزدوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم اسکور میں ایک سو اٹھاسی رنز کا اضافہ کرکے چار سو ستر رنزپر آؤٹ ہوگئی۔ توفیق عمرایک سو تیس،کپتان مصباح الحق ستر، اظہرعلی ستاون، عدنان اکمل ترپن جبکہ یونس خان انچاس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چھ ،ناظم الحسین نے دو ،الیاس سنی اور ربیع الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نےپاکستان کی پہلی اننگزچار سو ستر رنز کے جواب میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے
ایک سو بتیس رنز کے خاسارے کا سامنا تھا۔اننگز کےآغازپر ہی اس کے ابتدائی کھلاڑی پاکستانی باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئے اور میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں
کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چودہ رنز بنا لیے ،بنگالی ٹائیگرز کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید اٹارہ رنز درکار ہیں۔پاکستان کی طرف سے عمر گل اور اعزاز چیمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،واضح رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف پہلاٹیسٹ میچ جیت چکاہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...