سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد سے ہمارے سینیئر وکلاء کو دھمکیاں مل رہی ہیںِ ، حکومت میوکیس پر بوکھلاہٹ کا شکارہے.چوہدری نثار

پارلیمنٹ ہاوس کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےقائدحزب اختلاف چوہدری نثارنےکہاکہ حکومت ایک جانب سپریم کورٹ کے سامنےجواب دہ ہےتو دوسری
جانب بضد ہےکہ وہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھے گی،قومی سلامتی کمیٹی پارلیمنٹ
کا نعم البدل نہیں،میمو کیس کے حوالے سے حکومت کا بار بار موقف بدلنا ثابت کرتا ہے کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہےپٹیشن دائرکرنےکےبعد سے ہمارے سینیئر وکلاء کو دھکمیاں ملنا تشویشناک ہے،حکومت اپنا موقف پیش کرے
تحریک انصاف میں ق لیگ کے اراکین کی شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے کاندھوں پر بیٹھ کر مشرف انقلاب نہیں لا سکے ، ان کے کاندھوں پر عمران خان کیا انقلاب لائیں گے، انہوں نےدعویٰ کیا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں عمران خان کےاثاثوں کی تفصیلات میڈیا کے سامنے ثبوت کے ساتھ پیش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ شمسی ائر بیس کو غیر ملکی طاقتوں کو دے کر فوجی اڈوں کے طور پر استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ضروری ہے اورہمیں غداری کرنے والوں کا احتساب کرنے کی روایت ڈالنا ہو گی

ای پیپر دی نیشن