امریکہ اور طالبان میں دس ماہ سے جاری حفیہ مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے

Dec 20, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لندن/ واشنگٹن (اے این این ) برطانوی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان دس ماہ سے جاری خفیہ مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے۔ امریکی حکام نے اعتماد کی بحالی کیلئے گوانتانامو بے کے قیدیوں کو افغانستان منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرا ت کا عمل گزشتہ دس ماہ سے جاری تھا اور طالبان لیڈر ملا عمر کے نمائندوں سے زیادہ تر بات چیت دوحہ اور جرمنی میں ہوئی۔ حکام نے اعتراف کیا کہ افغان ڈپلومیسی حالیہ ہفتوں میں نازک مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہونے والے ہیں جب باہمی اعتمادکی بحالی کے اقدامات پر بات ہو گی۔ امریکی حکام نے یہ بھی اعتراف کیاکہ مفاہمتی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب ایک فرضی طالبان ایلچی نے فریب دیا اورمذاکرات سے باہر ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں بہت زیادہ چیلنجزکا سامنا ہے۔
مزیدخبریں