حکومت غیر ملکی کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مصنوعی قیمتوں پر قابو پائے: صنعتکار

لاہور (کامرس رپورٹر )صنعت کاروں اور تاجروں نے ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں ہونے والی تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بنک یاسین انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مصنوعی قیمتوں پر قابو پائیں ورنہ افراط زر میں اضافے سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن