وزیراعظم کے داماد کو کس قانون کے تحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بنک تعینات کیا گیا: سپریم کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم کے داماد عظیم الحق کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تعیناتی کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے عظیم الحق، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔ بدھ کے روز وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد عظیم الحق کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عالمی بینک تقرری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ مختصر سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کس قانون کے تحت عظیم الحق کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تعینات کیا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عظیم الحق، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جنوری کے دوسرے ہفتے تک سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن