دبئی(نوائے وقت نیوز)مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ دبئی میں سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم سے صدر زرداری کے قریبی دوست نے رابطہ کرکے خصوصی پیغام پہنچایا۔ترجمان کے مطابق دبئی میں صدر زردای کے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت عارف زرداری نے ارباب رحیم سے ملاقات کی اور انہیں صدر زرداری کی جانب سے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ارباب رحیم کو دیئے گئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ ملکی سیاست میں مل کرچلا جائے تاہم سابق وزیر اعلی ارباب رحیم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے سے صاف انکار کردیا۔