جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں

شبقدر (آئی این پی) جاں بحق ہونے والی انسداد پولیو مہم کی سپروائزر ذکیہ بیگم اور ڈرائیور ایاز آپس میں رشتہ دار تھے، ذکیہ بیگم گھر میں تین بچے چھوڑ کر دوسرے کے بچوں کی زندگیاں بچانے نکلی تھیں۔ ڈرائیور ایاز نے سوگواران میں چھ بیٹیاں اور اکلوتا بیٹا چھوڑا ہے۔ پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ذکیہ بیگم کی ملازمت کو 16 سال مکمل ہو چکے تھے، وہ اپنے تین بیٹوں کو گھر میں چھوڑ کر پولیو کے قطرے پلانے نکلی تھیں جبکہ جاں بحق ہونے والا پولیو ٹیم کے ڈرائیور ایاز کانگروہ بھی خاندان کا واحد کفیل تھا جس نے سوگواروں میں چھ بیٹیاں اور اکلوتا بیٹا چھوڑا ہے۔ دریں اثناءنجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں میاں بیوی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...