تھانیدار کی دفترمیں توڑ پھوڑ‘ اندراج مقدمہ کیلئے وکیل کی سیشن کورٹ میں درخواست

Dec 20, 2012

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماتحت عملے کے ہمراہ تھانیدار کی طرف سے وکیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر وکیل نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ محمد عارف ایڈووکیٹ نے عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ذاتی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر احمد خاں اپنے 5 ماتحت اہلکاروں کے ساتھ اس کے دفتر واقع ریواز گارڈن آیا اور اس کے ملازم عثمان کو ایک کمرے میں بند کر کے دفتر میں موجود متعدد قانونی فائلیں اور ضروری کاغذات لے گیا۔ عارف نے بتایا کہ انہوں نے ساندہ پولیس سٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر ایس ایچ او نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں