پولیو کے قطرے آبِ حیات ہیں، زہر سمجھنے والے گمراہ ہیں: دینی رہنما

Dec 20, 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی خواتین ہیلتھ ورکرز کا قتل ظلم اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے، پولیو کے قطرے آبِ حیات ہیں، ان کو زہر سمجھنے والے گمراہ ہیں۔ تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ پولیو کے قطروں کے بارے میں ہمارے معاشرے میںشکوک و شبہات اور افواہوں کی فضا پائی جاتی ہے۔ محض افواہوں کی بنیاد پر قطرے پلانے والی خواتین کو قتل کرنا انتہا درجے کی درندگی اور بزدلی ہے جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الہٰی ظہیرنے کہا ہے کہ پولیوں کے قطرے پلانے والے عملے پر حملہ کرافسوسناک ہے، مجلس وحدت مسلمین نے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی اور پشاور میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدترین دہشت گردی قرار دیا۔ 

مزیدخبریں