لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو قیادت کی طرف سے صوبے میں دیئے گئے مشن میں مسلسل ناکامی پر پریشان ہو گئے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق وٹو کو عہدہ ملنے کے بعد پارٹی میں بہتری نہیں آئی بلکہ 6 ارکان کے مستعفی ہونے کی اطلاعات کے بعد مزید 12 ارکان کے استعفوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وٹو کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی میں صرف 35 ارکان شریک ہوئے جب کہ کل ارکان کی تعداد 106 ہے۔
وٹو قیادت کی طرف سے پنجاب میں سونپے گئے مشن کی مسلسل ناکامی پر پریشان
Dec 20, 2012