لندن (بی بی سی اردو) سوئس بینک یو بی ایس کو بینکوں کے درمیان قرضوں پر شرحِ سود مقرر کرنے کے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر ایک اعشاریہ پانچ ارب امریکی ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ یو بی ایس بینک امریکہ، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ میں بینکوں کی نگرانی کرنے والے اداروں کو یہ جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگیا۔ یو بی ایس بینک قرضوں پر شرح سود مقرر کرنے کے نظام (لائیبور) سے فائدہ اٹھانے کے الزام میں جرمانے کا سامنا کرنے والا دوسرا بڑا بینک ہے۔ اس سے پہلے بارکلیز بینک کو اس الزام میں برطانوی اور امریکی حکام کو 450 ملین امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یو بی ایس بینک کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محکمہ انصاف اور کموڈیٹیز فیوچر ٹریڈنگ کمیشن کو مشترکہ طور پر ایک اعشاریہ دو بلین امریکی ڈالر ادا کرے گا جبکہ سوئز فنانشل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی کو 59 ملین سوئس فرانک ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بینک کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کی فنانشل سروس اتھارٹی (ایف ایس اے) کو 160 ملین پاو¿نڈ بھی ادا کرے گا۔ یو بی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرجیو ارموتی نے کہا کہ ’ہمیں اس نامناسب اور غیراخلاقی روئیے پر افسوس ہے۔