لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ عام انتخابات بروقت کروانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابات میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں ہونا چاہئے بروقت انتخابات کروانے سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکے گا، منصفانہ اور غیرجانبدرانہ انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا قمرالدین، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت بڑے بحرانوںکا شکار ہے بدقسمتی سے حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل نہ حل کر کے عوامی تائید حاصل نہیں کر سکتی ہے، قبائلی علا قوں پر ڈرون حملوں پر صرف احتجاج مسئلے کا حل نہیں، پارلیمنٹ کے فیصلے کا تقاضا ہے کے اس پر عمل کیا جائے۔
بروقت، منصفانہ انتخابات وقت کی ضرورت ہے: فضل الرحمن
Dec 20, 2012