کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، جے یو آئی، مسلم لیگ نون، ق لیگ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، پختونخوا ملی پارٹی، سندھ یونائٹڈ پارٹی، پاکستان سنی تحریک سمیت پندرہ جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعدایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک شہرمیں ہی حلقہ بندی زیادتی ہے جوکہ انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں سیاسی پارٹیوں میں مزید تنازعات کا باعث بنیں گی۔
کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے تحفظات برقرارہیں۔ نئی مردم شماری کے بغیرحلقہ بندیاں نہیں کی جا سکتیں۔ فاروق ستار
Dec 20, 2012 | 16:02