پشاورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں ہم اپنے نظریے اورجنون سے کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف کے رہنماوں کو توڑنے کیلئے پیسہ استعمال ہورہا ہے جبکہ یہ پارٹی ایک نظریہ، انقلاب، ایک سچ اور نئے پاکستان کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے مل کرسارے کرپٹ مگرمچھوں کوشکست دیں گے۔ مسلم نون کے سربراہ نوازشریف اورصدرآصف زرداری کواپنی تقریرمیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک کوجنرل جیلانی سیاست میں لائے جبکہ ایک اپنی بیوی کے کاغذات دکھا کرخود کولیڈرکہتا ہے۔