لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی طرف سے گزشتہ روز ایک رنگارنگ تقریب میں پاکستان کی پہلی ہنڈا سپورٹس ہائی برڈ CR-Z لانچ کی گئی جس میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کے صدر روسی ای اوتا کیہارو آﺅ کی نے ادارے کی انتظامیہ کے ہمراہ شرکت کی۔ نئی CR-Z سپورٹس نارمل‘ اور اکانومی جیسے تین ڈرائیور موڈز کے ساتھ دستیاب ہے۔ہنڈا اٹلس کارز کے جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایاز حفیظ نے CR-Z کی تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی 1.5-L آئی وی ٹیک انجن‘ ہنڈا انیگریٹڈ موٹر اسسٹ (آئی ایم اے) ہائی برڈ الیکٹرک سسٹم سے آراستہ ہے۔ جو 6,600 آر پی ایم پر 134 کی بی ایچ پی کی مشترکہ آﺅٹ پٹ مہیا کرتا ہے جبکہ گاڑی کے سٹیرنگ وہیل کے ساتھ لگائے گئے پلس پورٹس سسٹم S+ بٹن کی مدد سے گاڑی کی رفتار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جنرل مینجر آفٹر سیلز ندیم اعظم نے IMA (ہائی برڈ سسٹم) چلنے کے طریقہ کار کی تفصیلات بیان کیں۔