اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری حکومت کی نہیں بین الاقوامی برادری کی جیت ہے‘ حکومت ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے مؤثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہی، خیبر پی کے سے نیٹو کی سپلائی روک کر امریکہ کو ڈرون حملے روکنے کا واضح پیغام دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کا مؤقف ایک ہے۔
اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری حکومت نہیں ‘عالمی برادری کی جیت ہے: شیریں مزاری
Dec 20, 2013