لاہور(نیوزرپورٹر) قائداعظم ؒ کے قریبی ساتھی، قائدکشمیر چوہدری غلام عباس مرحوم کی 46ویںبرسی کے موقع پر کشمیر سینٹرلاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چوہدری غلام عباس اور سردار عبدالرب نشترکو قائداعظم نے قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر کے رکن مفتی شفیع جوش، راجہ ولایت، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر مرزا صادق جرال، سردار عزیز خان، پیپلزپارٹی آزادکشمیر لاہورسرکل کے صدر فاروق آزاد،ڈائریکٹرکشمیر سینٹر سردارعظیم سرور،جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ پنجاب کے صدر سردارا نورخان، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر لاہور ڈویژن کے چیئرمین عبداللطیف چغتائی اور لاہورڈویژن کے صدر راجہ شہزادنے خطاب کیا۔
دہشت گرد امن کی فضا ختم کرنا
چاہتے ہیں: افنان بٹ‘ عدنان ہنجرا
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی ریکارڈ اینڈ ایونٹ عدنان اصغر ہنجرا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان بٹ نے کہا کہ دہشت گرد امن کی فضا کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان پاکستانی ہیں۔ یہاں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں۔ جو لوگ سمجھ رہے ہیں ملک میں فرقہ واریت کا بازار گرم کر دیں گے‘ وہ اپنے ناکام عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔