اولیاءکرام نے کردار و فکر سے مثالی معاشرہ کی راہ دکھائی: عطاءمانیکا

اولیاءکرام نے کردار و فکر سے مثالی معاشرہ کی راہ دکھائی: عطاءمانیکا

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) اولیائے کرام نے اپنے کردار وفکر سے ایک مثالی معاشرہ کی راہ دکھائی۔یہ بات صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطامحمد مانیکا نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام سید ہجویر تصوف کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی کہی- کانفرنس میں سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور محمد ثاقب عزیز، ڈی جی اوقاف و مذہبی امور محمد حسن رضوی، مفتی انتخاب نوری، الحاج حیدرعلی مرزا، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، ڈاکٹرقمر علی زیدی، ڈاکٹر مظہر معین، ڈاکٹر محمد سلطان شاہ، مفتی محمد رمضان سیالوی کے علاوہ علماءکرام و مشائخ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی- مقررین نے کہا کہ برصغیر میں کفر کا خاتمہ اولیاءکرام کی بلاتخصیص تعلیمات سے ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوفیاکرام کے عرس کو ہم مناتے تو ہیں مگر ان کی کفر کے خلاف دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی جانب توجہ نہیں دیتے-

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...