انقرہ (نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی) ترک کابینہ کے 4 وزراءنے کرپشن کے الزامات پر استعفے دیدیئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے استعفے منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک حکومت نے استنبول پولیس چیف کو برطرف کر دیا۔ پولیس چیف نے رشوت دینے پر وزراءکے بیٹوں اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ادھر وزیراعظم طیب اردگان نے اپنی حکومت کے خلاف بدعنوانی کی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے اسے گندا آپریشن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی سازش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترکی کے روزنامہ حریت کے مطابق جن پانچ پولیس کمشنروں کو برطرف کیا گیا ہے، ان میں مالیاتی اور منظم جرائم کے سربراہ بھی شامل تھے۔ اخبار کے مطابق برطرف کئے جانے والے سربراہوں میں سمگلنگ یونٹ، انسداد دہشت گردی کی برانچ اور پبلک سیفٹی برانچ بھی شامل ہے۔ ادھر شرکی پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ سٹاف کو بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد دوسرے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ دوسری جانب ترکی کے نائب وزیراعظم بلند ارنج نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور ہم اس کا راستہ روکنے کی کسی بھی کوشش میں مصروف نہیں ہیں۔
استعفے
کرپشن الزامات پر ترک کابینہ کے 4 وزراءنے استعفے دیدیئے
کرپشن الزامات پر ترک کابینہ کے 4 وزراءنے استعفے دیدیئے
Dec 20, 2013