اسلام آباد (خبرنگار) نیپرا نے واپڈا کے منصوبوں سے پیدا ہونے والی پن بجلی 33 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بجلی مہنگی ہونے کے نتیجہ میں واپڈا کو ایک سال میں 57 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی، نیپرا نے واپڈا کی پن بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کیلئے دی ہے۔ نیپرا نے واپڈا کے 19 منصوبوں کا اوسط نرخ 1 روپے 79 پیسے مقرر کر دیا ہے۔ واپڈا یہ وصولی صرف ایک سال تک کرنے کا مجاز ہو گا، ایک سال بعد واپڈا ٹیرف 27 پیسے کمی سے 1 روپے 57 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، نیپرا حکام کا کہنا ہے ملک بھر کے بجلی صارفین پر معمولی بوجھ پڑے گا۔ واپڈا ٹیرف میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
بجلی مہنگی