اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا کہ چودھری نثار کے بیان سے اپوزیشن کے ارکان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔ آئندہ یہ بھی نہیں کہیں گے کہ تماشا لگا رکھا ہے۔ انگوٹھے کے نشان پڑھنے کا سسٹم نہیں۔ عمران خان الیکشن بارے شکوک و شبہات پیدا کرکے جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں مظاہرے سے پشاور میں مہنگائی کم نہیں ہوگی۔ تحریک انصاف کے جلسے سے کوئی پریشان نہیں ہے۔ لاہور میں دھند ہے‘ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو دشواری کا سامنا ہوگا۔ ملک میں جمہوریت ہے‘ تحریک انصاف کو سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر ہی بات کرنی چاہئے۔ عمران خان بلدیاتی الیکشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔ مشرف کے خلاف کیس عدالت میں ہے۔ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے۔ حکومت عدالت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کو توڑنے کا دور گزر چکا ہے۔ جاوید ہاشمی نے پارٹی کو چھوڑا تو ہم نے بہت روکا لیکن وہ نہیں رکے۔ آج بھی وہ اپنے فیصلے خود ہی کریں گے۔ انہیں ہمارے آنسوﺅں کی قدر آگئی ہوگئی۔
پرویز رشید
نثار کے بیان پر معذرت کرلیتا ہوں آئندہ تماشے کا لفظ بھی استعمال نہیں کریں گے: پرویز رشید
نثار کے بیان پر معذرت کرلیتا ہوں آئندہ تماشے کا لفظ بھی استعمال نہیں کریں گے: پرویز رشید
Dec 20, 2013