اعلیٰ تعلیم میں ہی قوموں کا وقار پوشیدہ ہے: پرنس کریم آغا خان

اعلیٰ تعلیم میں ہی قوموں کا وقار پوشیدہ ہے: پرنس کریم آغا خان

Dec 20, 2013

کراچی(این این آئی)اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشواپرنس کریم آغا خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں ہی قوموں کا وقار پوشیدہ ہے، ہمیں آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے تیار رہنا چاہئے۔ کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان نے کہا کہ معاشی، معاشرتی اور سماجی ترقی تعلیم اور تحقیق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ، ترقی پذیر خصوصا مسلم ممالک میں میڈیا، بزنس مینجمنٹ، ٹورازم اور پبلک پالیسی، بین الاقوامی تعلقات، معیشت اور ایگری کلچر کے شعبوں میں نئے ادارے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

پرنس کریم آغا

مزیدخبریں