جوبا (وقت نیوز) جنوبی سوڈان میں باغیوں نے اقوام متحدہ امن فوجیوں کے بیس کیمپ پر حملہ کر دیا کیمپ میں جنوبی سوڈان کے شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی حملے میں متعدد امن فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ادھر مزید 35 افراد ہلاک ہو گئے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ جوبا یونیورسٹی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں متعدد طلباءبھی ہلاک ہوئے ہیں۔برطانیہ نے سفارتی عملہ واپس بلا لیا، باغی رہنما مارک ماچر نے صدر کی مذاکراتی پیشکش مسترد کر دی۔