سرینگر (این این آئی) حریت کانفرنس( ع)کے سنیئررہنما اور مسلم کانفرنس کے چیئرمین عبدالغنی بھٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے پورے جنوبی ایشائی خطے میں امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے ¾ افغانستان میں امن کا راز بھی مسئلہ کشمیر میں چھپا ہوا ہے۔ سنگرامہ زون تارزوسوپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہعالمی طاقتیں ایران کو میز پر لاسکتی ہےں تو پاکستان بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیوں نہیں ۔