رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے جعفریہ یوتھ کے ڈویژنل صدر کا حقیقی بھائی قتل،کزن شدید زخمی، حملہ آور فرار ہو گئے۔ ورثاء کا ملزمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، امام بارگاہ لنگر حسینی کے باہر مقتول کی نعش رکھ کر اہل تشیع افراد کا دھرنا۔ پولیس فقہ جعفریہ کے عہدیداروں و افراد کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام، نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات امام بارگاہ لنگر حسینی کے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔ گزشتہ شام آصف سومرو کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سالگرہ تقریب کیلئے بیکر ی سے کیک خرید کے گھر کے نزدیک پہنچے تو دو نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں روک کر عامر سومرو بارے تصدیق کی مقتول آصف کی جانب سے حقیقی بھائی ظاہر کرنے پر حملہ آوروں نے جان سے مار دینے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے بعد شہر بھر میں کشیدگی پھیل گئی اور متعدد مقامات پر فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے بعدازاں شیع علماء کونسل کے رہنمائوں کی جانب سے مقتول آصف سومرو کی نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے دوپہر ساڑھے 3 بجے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا اور تدفین کیلئے آصف سومرو کی میت امام بارگاہ لنگر حسین منتقل کر دی گئی تاہم بعدازاں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے نماز جنازہ کی ادائیگی روک دی گئی اور امام بارگاہ لنگر حسینی کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا مقتول آصف سومرو کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اور مقتول شیعہ علماء کونسل کے رہنما شیخ منظور حسین اور اس کے بیٹے کے قاتلوں دعوئوں کے باوجود پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قبل ازیں فائرنگ سے 2 زخمیوںکو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد قائم مقام ڈی پی او تنویر حسین تنیو و دیگر پولیس افسران بھی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور ورثاء کو یقین دلایا اس واردات میں ملوث حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
رحیم یار خان: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جعفریہ یوتھ ڈویژنل صدر کا بھائی قتل
Dec 20, 2013