کراچی (این این آئی) ہنگو کے علاقہ ٹل میں گذشتہ مہینے مدرسہ پر ہونے والے حملے کی فورنزک رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ مدرسہ پر فضا سے زمین پر مار کرنے والا میزائل گرا۔ ذرائع کے مطابق ہنگو ڈرون حملے کی رپورٹ بم ڈسپوزل یونٹ خیبر پی کے کے انچارج شفقت ملک نے تیار کی۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے مقام سے وارڈ ہیڈ، فلائٹ موٹر اور سنسر کے ٹکڑے ملے جن کے معائنہ اور تجزیہ سے ثابت ہوا کہ یہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے ایسے میزائل کے حصے ہیں جو ڈرون یا جنگی جہاز سے ہی داغا جا سکتا ہے۔