اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے وزرا سے متعلق ارکان اسمبلی کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم آفس میں پبلک افیئرز یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پبلک افیئرز یونٹ کی سربراہی حمزہ شہباز کریں گے کیپٹن (ر) صفدر اور سابق رکن اسمبلی سعود مجید یونٹ کا حصہ ہوں گے تین ایڈیشنل سیکرٹریز کو یونٹ میں تعینات کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران روزانہ ایک وزیر ارکان کے مسائل سنے گا۔ ہر وزیر اپنی وزارت کے اعلیٰ حکام کو چیمبر میں موجود رکھنے کا پابند ہوگا۔