لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل انڈسٹری خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاملہ بہت پیچیدہ ہو گیا ہے، تجارت میں عدم توازن ہے جس کی وجہ سے نقصان صرف پاکستان کو ہو رہا ہے، حکومت تعلیم و تجارت کی ترقی کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہیں اور اس ضمن میں اقوام عالم میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا تمام پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے پہلے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔گورنر پنجاب نے طلبا کو مبارکباد دی اور طلبا میں گولڈ میڈلز اور اسناد تقسیم کی۔
بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا: خرم دستگیر
Dec 20, 2013