دہشت گردی کا خطرہ، 22 دسمبر کا جلسہ روکنے کیلئے تحریک انصاف سے مذاکرات کی تجویز

لاہور (فرخ سعید خواجہ) لاہور مال روڈ پر تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ اور سول سوسائٹی کے حکومت سے تصادم کو روکنے کیلئے سول اعلی حکام نے  حکومت کو تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق  لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف سے رابطے کے بعد حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ یہ  سیاسی جماعتیں ہر صورت  مال روڈ پر احتجاج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں لیکن حضرت امام حسین رضی تعالی عنہ کے چہلم اور داتا صاحب کے عرس  کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر  ضروری ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے مذاکرات کرکے  احتجاج  کے مقام کو تبدیل کروا دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومت اور ایک سیاسی جماعت کے درمیان کسی بھی وقت رابطہ ممکن ہے تاہم تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور صدر لاہور عبدالعلیم خان نے ہر حالت میں 22 دسمبر کا احتجاجی جلسہ اور ریلی نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...