عرس داتا گنج بخشؒ کے سلسلہ میں خصوصی نشست کل ایوان کارکنان میں ہو گی، صدارت ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) حضرت سید علیؒ بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس مبارک کے سلسلہ میں خصوصی نشست کل بروز ہفتہ ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، مادر ملتؒ پارک، شاہراہ قائداعظم لاہور میں ہو گی۔ صدارت ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔ مہمان خاص صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب عطا محمد مانیکا ہوں گے۔ مقررین میں جسٹس (ر) نذیر اختر، جسٹس (ر) منیر احمد مغل، ڈاکٹر علی اکبر الازہری، مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا عبدالخیر آزاد شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے تعاون سے کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...