مٹھی بھر دہشت گردوں کو 19 کروڑ عوام کی تقدیر سے نہیں کھیلنے دینگے: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت ہمارے ملک وقوم کی بنیادیں کھوکھلی کررہی ہے۔ اسلام رواداری، برداشت اور باہمی احترام کا سبق دیتا ہے۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کو  19 کروڑ پاکستانیوں کی تقدیر سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمیں خود لڑنی اور جیتنی ہو گی، باہر سے کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔  ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  الحمراء ہال میں منعقد ہ فو ٹو گرافی کے مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب اور  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ  شہباز  نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو 5 سالہ مدت کا خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نوجوان نسل اور ان کے والدین کے ادھورے خواب پورے کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ وزیراعظم کے یوتھ لون پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا اور انہیں اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کا موقع ملے گا بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھانے کے لئے ہماری حکومت نے توانائی بحران کے جلد از جلد خاتمہ کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو  میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام دھرنوں کی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں، عمران خان دھرنے چھوڑ کر خیبرپی کے کے عوام کی خدمت کریں حکومت کے بروقت اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور ہماری حکومت عوام کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے لالچ کا نشانہ نہیں بننے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...