اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے معیشت کی بحالی کی طرف جارہا ہے، پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف سے اپیل ہے کہ وہ جلاﺅ گھیراﺅ اور دھرنے کی سیاست نہ کرے اور حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک اس وقت تیزی سے معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہے یورپی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی رسائی اس بات کاثبوت ہے کہ ملک عالمی سطح پر بہترین تعلقات اور کاروبار کی جانب گامزن ہے اور ہماری دعوت ہے کہ صنعتکار پاکستان میں اپنی انڈسٹری لگائیں اور پاکستان کی معیشت ترقی کرے۔ اس وقت ملک کی معیشت کو دھچکا نہیں لگنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام کلمہ گو ہیں ہماری ہر قسم کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہمارے تعلقات میں مضبوطی آئیگی۔
احسن اقبال
ملک تیزی سے معیشت کی بحالی کی طرف جارہا ہے : احسن اقبال
ملک تیزی سے معیشت کی بحالی کی طرف جارہا ہے : احسن اقبال
Dec 20, 2013